میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
روس سے تعلقات کا معاملہ، ٹرمپ کے داماد بھی زد میں آگئے

روس سے تعلقات کا معاملہ، ٹرمپ کے داماد بھی زد میں آگئے

منتظم
هفته, ۲۷ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں


تفتیش کار کشنر کی امریکا میں روسی سفیر سرگئی کزلیئک اور ماسکو کے بینکر سے ملاقاتوں کا جائزہ لے رہے ہیں،میڈیارپوٹ
واشنگٹن(ویب ڈیسک)روس کے ساتھ روابط کے سلسلے میں امریکی صدر ٹرمپ کیسینئر مشیر اور اْن کے داماد جیریڈ کشنر بھی ایف بی آئی کی جانچ پڑتال کے دائرے میں آگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ایجنسیوں کا خیال ہے کہ تفتیش کے سلسلے میں کشنر کے پاس اہم معلومات ہیں۔امریکا کا وفاقی تحقیقی ادارہ ایف بی آئی 2016 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ممکنہ روسی مداخلت اور ٹرمپ کی انتخابی مہم سے روس کے روابط کے بارے میں تفتیش کر رہا ہے۔خفیہ ایجنسیاںسمجھتی ہیں کہ روس نے انتخابات کو رپبلکن پارٹی کے حق میں موڑنے کی کوشش کی۔میڈیا کے مطابق تفتیش کار کشنر کی ان ملاقاتوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں جوانہوں نے امریکا میں روس کے سفیر سرگئی کزلیئک اور ماسکو کے ایک بینکر کے ساتھ کی تھیں۔کشنر کے وکیل جیمی گورلک نے برطانوی میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ کشنر کو روس سے روابط کے متعلق جو کچھ بھی معلوم ہے اسے انہوں نے رضاکارانہ طور پر سینیٹ کے سامنے بتانے کی پیش کی تھی ،اگر ان سے کسی بھی انکوائری سے متعلق رابطہ کیا گیا تو وہ پھر سے وہی کرنے کو تیار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں