میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کے نئے مالی سال 2017-18کا بجٹ 2جون کووزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پیش کریں گے

سندھ کے نئے مالی سال 2017-18کا بجٹ 2جون کووزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پیش کریں گے

منتظم
هفته, ۲۷ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں


بجٹ کی منظوری کے لیے صوبائی کابینہ کا اجلاس 2جون کوطلب،بجٹ میں 40ہزار سے زائد نئی ملازمتوں کا اعلان کیا جائے گا
حکومت سندھ کی بجٹ تجاویز میں مجموعی آمدن کا تخمینہ 730 ارب روپے جبکہ وفاق سے آمدن کا تخمینہ 615ارب روپے لگایا گیا ہے،ذرائع
کراچی (ویب ڈیسک)سندھ کے نئے مالی سال 2017-18کا بجٹ 2جون بروز جمعرات وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سند ھ اسمبلی میں پیش کریں گے ۔بجٹ میں 40ہزار سے زائد نئی ملازمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔بجٹ میں نجی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی اجرت 13 ہزار سے بڑھاکر14 ہزار کرنے کی تجویز شامل ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے بجٹ کی منظوری کے لیے صوبائی کابینہ کا اجلاس 2جون کو صبح 10بجے طلب کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے مالی سال 2017۔18کی بجٹ تجاویز تیار کرلی ہیں گذشتہ سال کے مقابلے میں نئے مالی سال کے بجٹ میں گذشتہ برس کے مقابلے میں سترہ سے چھبیس فیصدفیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نئے مالی سال کا پونے نوکھرب روپے پرمشتمل بجٹ جون دوہزارسترہ کے پہلے عشرے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔حکومت سندھ کی بجٹ تجاویز میں مجموعی آمدن کا تخمینہ 730 ارب روپے لگایا ہے جبکہ وفاق سے آمدن کا تخمینہ 615ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ صوبائی محصولات کا ہدف 178 ارب روپے ہوگا،بجٹ میں پراپرٹی ٹیکس نیٹ بڑھانے اور پرانی شرح میں ایک فیصد اضافے ،ایکسائز،موٹر وہیکل ٹیکس کی شرح میں بھی اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔بجٹ تجاویز میں بے زمین ہاریوں،خواتین میں مفت زمین کی تقسیم کا منصوبہ اورہیلتھ انشورنس اسکیم،زرعی سبسڈی،خواتین قرضہ اسکیم شامل ہوگی۔حکومت سندھ کے غیر ترقیاتی مصارف میں 18فیصد اضافے کا تخمینہ ہے۔نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہوں،پنشن،نان سیلری اخراجات کی مد میں 616ارب روپے مختص کرنے اور مجموعی ترقیاتی بجٹ 17فیصد اضافے سے 278ارب روپے کرنے اور صحت کا بجٹ 8فیصد اضافے کے ساتھ69ارب روپے کرنے کی تجویزدی گئی ہے ۔ محکمہ داخلہ اور پولیس کا مجموعی بجٹ 75 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے .ریونیو بورڈ کو 70 سے 80 ارب روپے کی وصولیوں کا ہدف دیا جائے گا نئے مالی سال کے بجٹ میں سماجی بہبود، خصوصی تعلیم، اسپورٹس، اقلیتی امور کے بجٹ میں ساڑھے 65 فیصد اضافہ ہوگا جبکہ اقلیتوں کی امداد کے لیے بجٹ میں 200 فیصد اضافہ کرکے پانچ کروڑ کردیا گیا ہے ۔ تعلیم کے بجٹ میں گذشتہ سال کی نسبت0 1فیصد اضافے کی تجویز ہے جبکہ تعلیم کے بجٹ میں اسکولوں کے لئے 4.80بلین روپے رکھے جائیں گے۔ علاوہ ازیں ایس 3 اور کے 4 منصوبہ کے لیے بھی بجٹ میں رقم مختص کی جائے گی نئے مالی سال کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 240 ارب روپے، ترقیاتی بجٹ میں اضلاع کے لیے 25 ارب روپے مختص کرنے جبکہ بلدیات کے لیے نئے بجٹ میں 50 ارب روپے کی رقم مختص کرنے کی تجویز ہے۔نئے مالی سال میں سندھ حکومت 50 ہزار ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان کرے گی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں دس سے پندرہ فیصد اضافے اور خواتین کی ترقی کے لئے مختص رقم میں 175 فیصد اضافے کا اعلان متوقع ہے۔اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ نے بجٹ کی منظوری کے لیے صوبائی کابینہ کا اجلاس 2جون کو صبح 10بجے طلب کرلیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں