میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ اسمبلی کا ملک میں ایک وقت میں انتخابات کرانے کا مطالبہ

سندھ اسمبلی کا ملک میں ایک وقت میں انتخابات کرانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا، جس میں ملک میں ایک ہی وقت میں انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی نے بھی ملک میں ایک ہی وقت میں انتخابات کرانیکامطالبہ کردیا ، ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھا۔جس میں کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کے احکامات پرصوبے میں اضطراب پیداہواہے،10اپریل کوسندھ اسمبلی نے آئین کی مختلف شقوں پر غور کیا اور قرارداد منظور کی، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت ہونے چاہیئں۔ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی نے اس بات پرزوردیاقانون سازی کرناپارلیمنٹ کاخصوصی اختیارہے ، 18ویں ترمیم نے الیکشن کمیشن کوآزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کرانے کااختیاردیا۔خط میں کہا کہ الیکشن کمیشن کوآرٹیکل 218، 219 اور 224 کے تحت اختیارات فراہم کیا گیا ہے، انتخابات آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے ہوں، کوئی سیاسی جماعت حکومت میں رہ کر انتخابی عمل کومتاثرنہ کرے۔ریحانہ لغاری نے کہا کہ اس وقت ملک میں ایک آئینی بحران دکھائی دیتاہے، آرٹیکل 218، 219 اور 224 کی روح پر عمل نہیں کیا جا رہا، سپریم کورٹ کا حکم آئین کے مذکورہ آرٹیکلز سے مطابقت نہیں رکھتا۔خط میں کہنا تھا کہ گزشتہ مردم شماری کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ نشستیں ہیں، سندھ کے لوگوں میں خیال ہے پنجاب کے انتخابی نتائج پر براہ راست اثر پڑے گا، ایک صوبے میں پہلے انتخابات ہوتے ہیں تو اس کے چھوٹے صوبوں پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، انتخابات کاعمل خصوصی طورپرالیکشن کمیشن نگران حکومتوں کی موجودگی میں چلاتاہے، آئین پر عمل کرنا ہم سب کا فرض ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں