بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نکسل باغیوں کاحملہ، فوجیوں سمیت 11 افراد مار دیے
شیئر کریں
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نکسل باغیوں کے حملے میں فوجیوں سمیت 11 افراد کو مار ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں نکسلیوں کے ذریعہ کئے گئے دھماکے میں 10 بھارتی فوج اور ایک ڈرائیور ہلاک ہو گئے ہیں۔دنتے واڑہ کے آرن پور روڈ پر بدھ کی دوپہر نکسلیوں نے گشت کرنے والی پارٹی پر حملہ کیا۔ دانتے واڑہ میں آرن پور کے قریب ڈی آر جی (ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ) کے اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی پر ایک آئی ای ڈی (دیسی ساختہ بم) حملہ تھا۔ آئی ای ڈی نکسلیوں نے نصب کیا تھا۔چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہیں حملے کی اطلاع ملی ہے اور یہ بہت افسوسناک ہے۔ سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں۔ یہ لڑائی آخری مرحلے میں ہے۔ نکسلیوں کو بخشا نہیں جائے گا۔پولیس حکام نے کہا کہ حملے میں 10 ڈی آر جی جوان اور ایک شہری ڈرائیور کی جان چلی گئی۔ ان سب کی لاشوں کو موقع سے نکالا جا رہا ہے۔ سینئر افسران وہاں موجود ہیں۔ تلاشی آپریشن جاری ہے۔انڈیا ٹوڈے نے اطلاع دی ہے سیکورٹی اہلکار دنتے واڑہ کے آرن پور علاقے میں نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد گئے تھے۔ علاقے سے واپسی کے دوران ڈی آر جی فورسز کی گاڑی ماؤنوازوں کے آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بن گئی۔ گاڑی جس راستے سے واپسی کے لیے لے گئی تھی اس پر دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔وزیر داخلہ امت شاہ نے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ سے بات کی اور حملے کی تفصیلات طلب کیں۔امیت شاہ نے اس معاملے میں ریاستی حکومت کو مرکز کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔