میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد پولیس پر عدم اعتماد، ڈویژنل کمشنر کی صدارت میں مین پڑی،گٹکے کے خلاف ہنگامی اجلاس

حیدرآباد پولیس پر عدم اعتماد، ڈویژنل کمشنر کی صدارت میں مین پڑی،گٹکے کے خلاف ہنگامی اجلاس

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) حیدرآباد پولیس پر عدم اعتماد، ڈویڑنل کمشنر کی صدارت میں مین پڑی اور گٹکے کے خلاف کارروائیوں کیلئے ہنگامی اجلاس، ڈپٹی کمشنر، اے ایس پی سمیت دیگر افسران شریک، ایس ایس پی حیدرآباد کا بھی ہنگامی اجلاس، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز شریک، کارروائیوں پر عدم اعتماد، شرجیل میمن نے بھی منشیات کے خاتمے کیلئے حیدرآباد سے مہم چلانے کیلئے کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ڈویژن میں مین پڑی اور گٹکے کے خاتمے کیلئے ڈویڑنل کمشنر حرکت میں آگئے ہیں، ڈویڑنل کمشنر کی زیر صدارت شہباز ہال میں ہنگامے اجلاس طلب کیا گیا جس مین ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو ،اے ایس پی کینٹ علینا راجپر، پریس کلب حیدرآباد کے صدر لالا رحمان سمون سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں حیدرآباد ضلع میں سخت ایکشن لیا جائیگا اور ڈویڑنل انتظامیہ پولیس کی بھرپور مدد کریگی، کمشنر نے میڈیا سے وابستہ لوگوں سے اپیل کہ وہ منشیات فروشی میں ملوث لوگوں کی نشاندہی کریں تاکہ کارروائی کر سکے، کمشنر کے زیر صدارت اجلاس میں ایس ایس پی حیدرآباد اور ڈی آئی جی حیدرآباد نے شرکت نہیں کی، دوسری جانب ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ نے ضلع کے تمام ڈی ایس پیز و ایس ایچ اوز کے ہمراہ ہنگامی اجلاس پولیس ہیڈکوارٹر میں منعقد کیا، اجلاس میں اے ایس پی کینٹ علینہ راجپر، تمام ڈی ایس پیز و ایس ایچ اوز اور ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی، ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلی سطحی احکامات کے باوجود گٹکا و مین پوری کے خلاف تمام کاروائیاں غیر اطمینان شدہ ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی لہذا تمام افسران کو واضح کردیا جاتا ہے کہ فوری طور گٹکا و مین پوری کے خلاف مؤثر کاروائیوں کا آغاز کریں اور اس گھناونے کاروبار میں ملوث ملزمان کی گرفتاری جلد عمل میں لائیں،کسی بھی افسر کی اس کاروبار میں ملوث ملزمان کیساتھ روابط سامنے آئے تو انکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائی گی، ایس ایس پی نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے قیمتی موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں کی شکایات موصول ہورہی ہیں لہذا موٹر سائیکل چوری و چھیننے جیسی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائیوں کو یقینی بنایا جائے اور پیٹرولنگ و اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ شہریوں میں احساس تحفظ مزید مستحکم ہو، دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ شرجیل میمن نے اپنے ٹوئٹر پر جاری کرہ بیان میں کہا ہے کہ آج سے حیدرآباد ضلع میں منشیات، مین پڑی اور گٹکے کے خاتمے کیلئے صحافیوں اور تاجر تنظیموں کے تعاون سے بڑی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بنا تفریق کی کارروائی کی جائیگی، منشیات کے خلاف مہم میں ڈویڑنل کمشنر، ڈی آئی جی حیدرآباد، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کے ساتھ تاجر اور صحافی تنظیمیں بھی مہم میں شامل ہونگی، اس مہم کی شروعات حیدرآباد سے ہوگی جو پوری صوبے تک پھیلائی جائیگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں