میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں 10سال سے کم کے 182 بچے کرونا میں مبتلا ہیں، مرتضیٰ وہاب کا انکشاف

سندھ میں 10سال سے کم کے 182 بچے کرونا میں مبتلا ہیں، مرتضیٰ وہاب کا انکشاف

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں 10سال سے کم کے 182بچے کروناوائرس میں مبتلا ہیں، حکومت بار بار گھر پر رہنے اور آئسولیشن کی تلقین کررہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بیرسٹرمرتضی وہاب کا لاک ڈاؤن کے حوالے سے اپنے اہم بیان میں کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے متعلق لوگوں کی متضاد اور مختلف آرا ہیں، کوئی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی بات کرتا ہے تو کوئی لاک ڈاؤن غلط قرار دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 60سال سے زائد عمر کے 900افراد کرونا کا شکار ہیں، یقینی ہے متاثرہ بچے اور بزرگ لاک ڈاؤن میں گھروں سے نہیں نکلے ہوں گے ، انہیں کرونا میں کسی اور نے نہیں بلکہ گھر سے نکلنے والے افراد نے مبتلا کیا، ہم باہر سے وائرس لائے اور گھر میں بچوں اور بزرگوں کو مبتلا کردیا۔مرتضیٰ وہاب نے زور دیا کہ حکومت بار بار گھر پر رہنے اور آئسولیشن کی تلقین کررہی ہے ، گھروں پر قیام سے خود اور اپنے خاندان کو مرض سے محفوظ رکھیں، خدارا حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن پر عمل کرکے اپنی نسلوں کو محفوظ کریں، ہمیں اپنے بچوں، بزرگوں اور معاشرے کو مرض سے بچانا ہے ۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تبھی ممکن ہے جب ہم لاک ڈاؤن پر خود بھی عمل کریں اور دوسروں سے بھی کرائیں، ارد گرد، پڑوس، محلے اور ملنے والے افراد سے سماجی دوری کو یقینی بنائیں، ماہ رمضان میں اپنے رب کے حضور خوب دعائیں مانگیں، اللہ اس وبا کو سندھ پاکستان اور پوری دنیا سے ختم فرمائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں