سندھ بلڈنگ، لیاقت آباد میں کمزور عمارتوں پر بالائی منزلیں تعمیر
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ مارچ ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی دانستہ غفلت کے مرتکب ہورہے ہیں ، ذرائع کے مطابق حکام کی پراسر ار چشم پوشی کی وجہ سے ریحان الائچی پٹہ سسٹم کے اہم کارندے ڈائریکٹر عامر کمال جعفری نے اختیارات کا ناجائز استعمال شروع کررکھا ہے ، نقشوں کی منظور ی کے بغیر خلاف ضابطہ تعمیرات جاری ہیں ، ضلع وسطی ناظم آباد میں کمزور عمارتوں پر بالائی منزلوں کی تعمیرات کی اجازت دے دی گئی ہے ، یہی وجہ ہے کہ پلاٹ نمبر 30/5E.7 ، 13/215.E اور 32/83D پر ناجائز تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ۔