میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیل نے سلامتی کونسل قرارداد کو پیروں تلے روند دیا،مزید 81فلسطینی شہید

اسرائیل نے سلامتی کونسل قرارداد کو پیروں تلے روند دیا،مزید 81فلسطینی شہید

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیل نے سلامتی کونسل کی غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد کو ہوا میں اڑاتے ہوئے مزید 81فلسطینیوں کو شہید کردیا۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کے آٹھ واقعات میں مزید 81 فلسطینی شہید اور 93 زخمی ہوگئے۔الجزیرہ کے مطابق رفح میں ایک گھر پر رات گئے اسرائیلی بمباری میں اٹھارہ افراد شہید ہوئے جن میں 9بچے بھی شامل ہیں۔دوسری جانب غزہ میں ہوائی جہاز سے گرائی گئی امداد کے حصول کی کوشش میں 12 افراد ڈوب کر اور چھ بھگدڑ میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔تازہ ترین واقعات کے بعد 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 32 ہزار 414 ہوگئی جبکہ 74 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں جن میں کمسن بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں