میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کاٹرمپ کارڈمخالفین کی نیندیں اڑادے گا ،فواد چودھری

وزیراعظم کاٹرمپ کارڈمخالفین کی نیندیں اڑادے گا ،فواد چودھری

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک بھر سے شہری اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، 27مارچ کے جلسے میں اتنے لوگ ہوں گے کہ جمِ غفیر ایوانوں کو ہلا دے گا اور عوام پاکستان کی آزادی کے لیے کھڑے ہونے والے وزیر اعظم سے اظہار یکجہتی کریں گے۔گورنر سندھ اور وزیر بحری امور کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کا سمندر اسلام آباد کی طرف گامزن ہے، اس وقت گلگت بلتستان سے 20 کلومیٹر پر مشتمل طویل ریلی اسلام آباد پہنچ رہی ہے، پورا خیبر پختونخوا، پورا پنجاب اور پورا کراچی پاکستان اور تحریک انصاف کے رنگوں میں رنگا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ 10 لاکھ سے زائد افراد کا جمِ غفیر اسلام آباد کے ایوانوں کو ہلا دیگا اور یہ جو چوہوں نے چوری کے پیسے سے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کی ہے عوام جلسے میں اسے مسترد کردیں گے اور پاکستان کی آزادی کے لیے کھڑے ہونے والے وزیر اعظم سے اظہار یکجہتی کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد اگر پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہے تو وہ عمران خان کی وجہ سے آزاد ہے، معیشت کا پہیہ چلنے شروع ہوا ہے تو اس کے خلاف سازش کی جارہی ہے، پاکستان کے عوام اس سازش کو ناکام بنائیں گے، ہم نے جلسے کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ شہری اپنے آپ کو ڈسپلن میں رکھتے ہوئے سپریم کورٹ، ہائی کورٹ کی ہدایات پر عمل درآمد کریں، کسی جگہ سے کوئی سڑک یا راستہ بند نہیں ہونا چاہیے اور ایک پْرامن احتجاج کے ساتھ ہم اپنے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کریں گے۔اپوزیشن کے قافلے اسلام آباد پہنچنے سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو خوش آمدید کہتے ہیں، تمام جماعتوں کا جلسہ کرنے کا حق ہے، میں چیلنج کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سمیت تمام چوروں کو ویلکم کرتا ہوں کہ اکٹھا جلسہ کریں تاکہ عوام مقابلہ کر سکیں کہ کس کا جلسہ کیسا ہوا ہے۔منحرف اراکین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 2 اراکین نے جواب دے دیا ہے، باقی کی بھی امید ہیں کہ جلد جواب دے دیں گے۔اتحادی جماعتوں کے بارے میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایم کیو ایم سے ملاقات ہوگئی ہے، مسلم لیگ (ق) سے ملاقات جاری ہے، ایک بار پھر ایم کیو ایم سے ملاقات کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں