وفاق سے پہلے پنجاب میں بڑی تبدیلی کی تیاریاں ،صوبائی اسمبلی توڑنے کی سمری تیار
شیئر کریں
قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں تبدیلی کی تیاریاں مکمل ہیں ، وزیر اعلی پنجاب نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری تیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ ذرائع وزیر اعلی پنجاب کا بتانا ہے کہ عثمان بزدار نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری تیار کر لی ہے۔ دعوی کیا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر عہدہ چھوڑنے یا اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے تیار ہیں۔نجی چینل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ہفتے کے روز کمالیہ جلسے میں شرکت کے بعد وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو بھی اپنے ساتھ اسلام آباد لے گئے ہیں۔ اس سے قبل ایک دوسرے نجی چینل کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ حکومت پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کرنے پر مشاورت کر رہی ہے۔جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ کی ناراضی کے باعث حکومت پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے۔گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی صحافیوں سے ہونے والی ملاقات میں بھی پنجاب میں کرپشن اور وزیراعلی کی تبدیلی پر سوالات ہوئے۔اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعلی کی تبدیلی سکینڈ آپشن تھی لیکن اس کے لیے وقت نہیں مل سکا۔آج حکومتی وفد کی ق لیگ کے رہنماں سے بھی ملاقات ہوئی جس میں پرویز الہی اور ان کی جماعت سے بھی مشاورت کی گئی۔