میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا، چین نے امدادی سامان گلگت بلتستان حکومت کے حوالے کردیا

کورونا، چین نے امدادی سامان گلگت بلتستان حکومت کے حوالے کردیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس سے بچا ئواور علاج کے سلسلے میں چین کی جانب سے امدادی سامان گلگت بلتستان حکومت کے حوالے کردیا گیا ۔ نجی ٹی و ی کے مطابق چینی وفد نے امدادی سامان خنجراب ٹاپ پر گلگت بلتستان کے اعلی حکام کے حوالے کیا۔سامان میں 2 لاکھ فیس ماسک، 2 ہزار N95 ماسک، 5 وینٹی لیٹر،2 ہزار ٹیسٹنگ کٹ،2 ہزار میڈیکل کپڑ ے شامل ہیں۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ گورنرسنکیانگ نے 10ٹن ضروری آلات اور اشیا بطور امداد دی ہیں، آلات اور اشیا میں وینٹی لیٹر،ماسک،ٹیسٹ کٹ اور دیگر ضروری چیزیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی لاک ڈائون پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ، اب تک 633 مریضوں کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 91 مریضوں میں وائرس کی تشخیص اور 332 کے نتائج کا انتظار ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 24 گھنٹوں میں صرف 15 ٹیسٹ کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی ٹرانسمیشن والے علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں