میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگائی کا طوفان، مرغی، انڈے، سبزیاں غریبوں کی دسترس سے باہر، وزیر اعظم کا نوٹس

مہنگائی کا طوفان، مرغی، انڈے، سبزیاں غریبوں کی دسترس سے باہر، وزیر اعظم کا نوٹس

منتظم
پیر, ۲۷ مارچ ۲۰۱۷

شیئر کریں


اسلام آباد / راولپنڈی / کراچی / لاہور(ویب ڈیسک) ملک بھر میں مہنگائی کا نیا طوفان آگیا، سبزیوں اور مرغی کی قیمتوں میں نمایاں اضافے سے مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تقریباً 1.2 فیصد اضافہ ہوا جو رواں سال کا تیز ترین اضافہ ہے جبکہ وزیراعظم نے مہنگائی کی لہر کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ لاہور میں مرغی کا گوشت 253، پشاور 300، کوئٹہ 290، فیصل آباد 280 اور کراچی میں 350 روپے کلو فروخت ہوا جبکہ سرکاری نرخ 190 روپے فی کلو مقرر ہے۔ لاہور میں ٹماٹر 100، لہسن 90، ادرک 85، بھنڈی 120، کریلا160 روپے کلو فروخت ہوا۔ لاہور میں اتوار بازارانتظامیہ کا کہنا ہے کہ 100روپے کلو کچا ٹماٹر سبسڈی پر دیا جا رہا ہے، ایک گاہک کو ایک کلو سے زائد ٹماٹر نہیں دیا جا رہا جبکہ لاہورکی عام مارکیٹ میں ٹماٹر100سے175روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ کوئٹہ میں ٹماٹر کی قیمت 180، پشاور اور کراچی میں 100 سے 150 روپے فی کلو ہوگئی۔ ادھر پاکستان بیورو آف شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں ٹماٹر کی قیمتیں اوسطاً 59 فیصد اضافے سے 115روپے فی کلوگرام رہیں تاہم بعض شہروں میں نرخ 150 روپے فی کلو تک جا پہنچا۔ انڈوں کی اوسط قیمت 16 فیصد بڑھ کر 97 روپے درجن ہوگئی۔ اسلام آباد میں قیمت 110، پنجاب، سندھ و خیبر پختونخوا میں 100 روپے درجن سے زیادہ رہی۔ دال چنا کی قیمت 1.42 فیصد کمی سے 128 روپے فی کلوگرام ہوگئی۔دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اچانک اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو قیمتیں کم کرانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں