میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ٹیکسٹائل سٹی منصوبے کی ناکامی کی تحقیقات کا فیصلہ

کراچی ٹیکسٹائل سٹی منصوبے کی ناکامی کی تحقیقات کا فیصلہ

منتظم
پیر, ۲۷ مارچ ۲۰۱۷

شیئر کریں


کراچی(ویب ڈیسک) سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل کراچی میں ٹیکسٹائل سٹی منصوبے کی ناکامی کی تحقیقات کرے گی۔ ٹیکسٹائل سٹی منصوبے کا 13سال قبل اعلان کیا گیا جبکہ اس میگا پروجیکٹ پر اب تک 3ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جاچکی ہے تاہم وفاقی حکومت نے اس منصوبے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مگر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سخت تنقید کے بعد سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے ٹیکسٹائل سٹی منصوبے کو رول بیک کیے جانے کی وجوہات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین آئندہ ہفتے کراچی کا دورہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کو ختم کیے جانے کے پیچھے سیاسی وجوہات پوشیدہ ہیں، موجودہ وفاقی حکومت گزشتہ حکومتوں کے میگا پروجیکٹس میں دلچسپی نہیں رکھتی، دوسری جانب صنعتی حلقوں نے بھی وفاقی حکومت کے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سی پیک منصوبے کے تناظر میں پاکستان کے قومی منصوبے اور ٹیکسٹائل جیسی اہم صنعت کو نظر انداز کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں