میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عزیزآباد میں زیرِ زمین پانی کی کھلے عام فروخت ،ہائیڈرنٹ قائم

عزیزآباد میں زیرِ زمین پانی کی کھلے عام فروخت ،ہائیڈرنٹ قائم

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

ہائیڈرنٹ چلانے میں کامران، انیس اور سلیم نامی افراد کھلے عام زیرِ زمین پانی کی کمرشل فروخت میں ملوث، ذرائع
عزیزآباد پولیس اور افسران واٹر بورڈ گلبرگ کی مبینہ ملی بھگت سے ہائیڈرنٹ کا کاروبار بلا خوف جاری، اہل علاقہ

(رپوٹ؍ایم جے کے)ڈسٹرکٹ سینٹرل عزیزآباد یونین کونسل 6 بھنگوریہ گوٹھ میں پانی مافیا بے لگام، زیرِ زمین پانی کی کھلے عام فروخت جاری ہائیڈرنٹ قائم، ہائیڈرنٹ چلانے میں کامران، انیس اور سلیم نامی افراد کھلے عام زیرِ زمین پانی کی کمرشل فروخت میں ملوث ذرائع، عزیزآباد پولیس اور افسران واٹر بورڈ گلبرگ کی مبینہ ملی بھگت سے ہائیڈرنٹ کا کاروبار بلا خوف جاری، اہل علاقہ۔ کراچی کے علاقے عزیزآباد یونین کونسل 6 بھنگوریہ گوٹھ میں زیرِ زمین پانی کی کمرشل بنیادوں پر فروخت جاری ہے، ذرائع کے مطابق پانی مافیا زیرِ زمین بورنگ کا پانی نکال کر ٹینکر کے علاوہ سوزوکیوں پر رکھی ٹنکیوں میں پانی بھر بھر کے عزیز آباد کے علاقوں میں فروخت کرنے میں مصروف ہیں جبکہ متعلقہ ادارے واٹر بورڈ اور عزیزآباد تھانہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، زیرِ زمین پانی نکالے جانے کے باعث علاقے میں پانی کی سطح خطرناک حد تک نیچے جاچکی ہے اہلِ محلہ کا الزام ہے کہ پانی مافیا تھانہ عزیزآباد پولیس اور واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن گلبرگ افسران کی مبینہ ملی بھگت سے اپنا کاروبار بلا خوف و خطر جاری رکھے ہوئے ہیں، واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا اینٹی تھیفٹ سیل بھی کارروائی کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے، ذرائع کے مطابق کامران، انیس اور سلیم نامی افراد کھلے عام زیرِ زمین پانی کی کمرشل فروخت میں ملوث ہیں، جبکہ کامران اور سلیم نامی شخص نے اپنے مکانات سے پانی مافیا کو غیرقانونی کنکشن فراہم کر رکھے ہیں، یہ مافیا روزانہ ہزاروں گیلن قیمتی زیرِ زمین پانی فروخت کر رہا ہے جبکہ دوسرا غیر قانونی ہاینڈریٹ چلانے والے نے غریب افراد کو مفت پانی فراہم کرنے کے ساتھ علاقے میں پانی کی فراہمی کی آڑ میں فی ٹینکر ایک ہزار روپے وصول کرنا بھی شروع کررکھا ہے، ذرائع کے مطابق 27 نومبر 2025 کو اسٹنٹ کمشنر گلبرگ کے دفتر سے ان سب سوائل واٹر کے غیرقانونی ہاینڈریٹس کے خلاف فوری کارروائی کے لئے احکامات متعلقہ ایگزیٹیو انجیٔر کو جاری کیے گے لیکن متعلقہ ایکسن گلبرگ نے ابتک کوئی کارروائی نہیں کی، اہلِ محلہ نے ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن، ضلعی انتظامیہ کو تحریری درخواستیں بھی جمع کرا رکھی ہیں مگر تاحال کسی قسم کی عملی کارروائی نہیں کی گئی، علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے پانی مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور غیر قانونی ہائیڈرنٹس بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ علاقے کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں