میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی کمپنیز کی ناقص کارکردگی، قومی خزانے کو 429ارب کا نقصان

بجلی کمپنیز کی ناقص کارکردگی، قومی خزانے کو 429ارب کا نقصان

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

بجلی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی کے باعث گذشتہ ایک مالی سال کے دوران قومی خزانے کو 429ارب روپیکا نقصان پہنچادیا گیا نیپرانیکے الیکڑک سمیت بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی رپورٹ دو ہزار بائیس – تئیس جاری کردی-رپورٹ کے مطابق نقصانات اورکم وصولیوں سے قومی خزانے کو چار سو انتیس ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا-کے الیکڑک سمیت نو بجلی تقسیم کارکمپنیاں سو فیصد ریکوری کرنے میں ناکام رہیں-ایک سال میں ریکوریاں کم ہونے سے دو سو ٹریسٹھ ارب اور مقررہ حد سے زائد نقصانات سے قومی خزانے کو ایک سو چھیاسٹھ ارب روپے کا نقصان ہوا-رپورٹ کے مطابق بجلی موجود ہونے کے باوجود کمپنیوں نیکوٹے کے مطابق بجلی نہیں لیں اور بجلی کمپنیوں نے دانستہ اپنی طلب سے کم بجلی لی جبکہ کم بجلی خریدنے سے بجلی کمپنیاں لوڈشیڈنگ کرتی ہیں-نیپرا نے بجلی موجود ہونے کے باوجود نہ خریدنا الارمنگ قرار دیا ہے-نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کمپنیاں بجلی موجود ہونیکے باوجود صارفین کو نئے کنکشن نہیں فراہم کررہیں -اجازت کے باوجود بجلی کمپنیوں نے سسٹم کی بہتری کیلئے سرمایہ کاری نہیں کی -نیپرا نے بجلی کمپنیوں میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں اوربڑی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو چھوٹی کمپنیوں میں تقسیم کرنیکی ضرورت پر زور دیا ہے -رپورٹ کے مطابق صوبوں کومنتقلی-نجکاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلا کر بہتری لائی جاسکتی ہے -نقصانات کی پالیسی ختم کرکے سسٹم میں جدت لانے کی ضرورت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں