میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی وزرا کے غیر ملکی دوروں پر کروڑ وں خرچ ،تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

وفاقی وزرا کے غیر ملکی دوروں پر کروڑ وں خرچ ،تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

قومی اسمبلی میں وزرا ء کے غیر ملکی دوروں پر اخراجات کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی صدارت میں منعقد ہو۔وقفہ سوالات کے دور ان بتایاگیاکہ وفاقی وزرا کے 2022 میں ہونے والے غیرملکی دوروں پر 6 کروڑ 52 لاکھ روپے خرچ ہوئے ۔وفاقی کابینہ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرا، وزرائے مملکت نے 2022 میں 25 غیرملکی دورے کیے ۔کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزرا کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات ایوان میں پیش کردی ہیں جس میں بتایا گیا کہ سال 2022 میں وفاقی وزرا نے 25 غیرملکی دورے کیے ۔وفاقی وزرا، وزرائے مملکت کے دوروں پر 6 کروڑ 52 لاکھ 11 ہزار 500 روپے کے خرچ ہوئے جبکہ سب سے زیادہ اخراجات وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل کے غیر ملکی دورے پر آئے ۔وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل کے بیرون ملک دوروں پر ایک کروڑ 4 لاکھ 20 ہزار روپے خرچ ہوئے ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے غیر ملکی دوروں پر 24 لاکھ 91 ہزار روپے کے اخراجات آئے جبکہ مفتاح اسمٰعیل کے دورو پر 45 لاکھ 69 ہزار روپے خرچ ہوئے ۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے غیرملکی دوروں پر 6 لاکھ 49 ہزار روپے خرچ ہوئے اور وفاقی وزیر خرم دستگیر کے دوروں پر 26 لاکھ 44 ہزار روپے کے اخراجات آئے ۔وزیر دفاع خواجہ آصف کے غیر ملکی دوروں پر 31 لاکھ 67 ہزار 9 سو روپے کے اخراجات ہوئے جبکہ وفاقی وزیر اسد محمود کے دوروں پر 18 لاکھ 46 ہزار 632 روپے خرچ ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن کے غیر ملکی دوروں پر 49 لاکھ 17 ہزار 454 روپے کے اخراجات آئے ۔ اس پر غوث بخش مہر نے کہا کہ ہمارا ملک شدید مالی مشکلات سے گزر رہا ہے اور وزرا غیر ملکی دوروں پر کتنی رقم خرچ کرچکے ہیں، یہ کیا نان سینس ہے ، ڈپٹی اسپیکر نے معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوادیا،شیری رحمن نے کہا کہ (آج) منگل کو کابینہ میں کلین ائیر پالیسی آرہی ہے ، ملک میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی پالیسی ہے ، پاکستان میں سردی میں سموگ کی وجہ سے سانس لینا مشکل ہوجاتاہے ، گلیشیرز پگھلنے کے نقصانات کو روکنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، قبل ازوقت آگاہی سسٹم نصب کرکے ہم شہریوں کو بروقت خطرات سے آگاہ کرسکیں گے ۔ وزیرمملکت شہادت اعوان نے ایوان کو بتایا کہ، پاکستان میں 6لاکھ سے زائد افراد آئی ٹی کے شعبے سے منسلک ہیں، مالی سال 2022 کے جولائی سے دسمبر کے دوران آئی ٹی کی 1.33 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں، یہ خدمات کی کل برآمدات کا 37.8 فیصد ہے ، محمد ابو بکر نے سوال اْٹھایا کہ انفارمیشن بورڈ کے اندر جو تقرریاں ہوئی اس میں ڈومیسائل کا کیا معیار رکھا گیا تھا جس کے جواب میں وزیر مملکت برائے قانون شہادت اعوان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اس کے لیے اشتہارات دیا تھا 96 لوگ بھرتی کئے گئے تھے اس کی تمام تر تفصیلات دے دی ہیں ٹیسٹ اتھارٹی نے انٹرویو لینے کے بعد میرٹ پر بھرتی کیا، رانا تنویر حسین نے کلام بی بی انٹرنیشنل وومن انسٹیٹیوٹ بنوں بل 2023 پیش کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں