وزراء کی عدم دلچسپی ،غیر حاضری ، قومی اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی
ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ فروری ۲۰۲۳
شیئر کریں
وزراء کی عدم دلچسپی اور غیر حاضری کی وجہ سے قومی اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا ڈپٹی سپیکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزراء ایوان میں نہیں آتے یہ کوئی طریقہ نہیں ایوان اس طرح نہیں چل سکتا ۔پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے اسلام آباد میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا تو جواب دینے کیلئے وزیر داخلہ اور وزیر مملکت داخلہ ایوان میں موجود نہیں تھے تو ڈپٹی سپیکر وزیر کے آنے تک توجہ دلاؤ نوٹس موخر کردیا ۔وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے تحریک پیش کرنی تھی تاہم وہ ایوان میں موجود نہیں تھے جس پر ڈپٹی سپیکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ وزراء ایوان میں نہ اس طرح اجلاس نہیں چلایا جاسکتا جس کے بعد قومی اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔