میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انڈونیشیا اور چین میں زلزلے کے جھٹکے

انڈونیشیا اور چین میں زلزلے کے جھٹکے

جرات ڈیسک
پیر, ۲۷ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

انڈونیشیا کے وسطی صوبے سولاویسی میں 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ انڈونیشیا کے وسطی صوبے سولاویسی میں پیر کی صبح 8 بج کر 26منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکزسطح زمین سے 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ تاہم زلزلے کے بعد سونامی الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب چین کے علاقے سنکیانگ ایغور کی وینسو کاؤنٹی اور اکسو پریفیکچر میں بھی 5.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکزی سطح زمین سے 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا، تاہم تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں