میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست، وزارت داخلہ کو نوٹس

راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست، وزارت داخلہ کو نوٹس

جرات ڈیسک
پیر, ۲۷ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نقیب اللہ قتل کیس میں بری ہونے والے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کر دیا۔ پیر کو سپریم کورٹ میں جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔ سابق ایس ایس پی راؤ انوار نے نقیب اللہ کیس میں ٹرائل کورٹ سے بریت کے بعد اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ دورانِ سماعت عدالت نے کہا کہ وکیل کے مطابق راؤ انوار کے خلاف جو کیس تھا وہ اب ختم ہو چکا ہے اور راؤ انوار کسی اور کیس میں مطلوب بھی نہیں۔ عدالت نے درخواست پر مختصر سماعت کے بعد وزارت داخلہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ راؤ انوار کا نام نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا، ٹرائل کورٹ نے اس کیس میں راؤ انوار کو بری کر دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں