بالاکوٹ حملے کے جواب میں بھارتی فوجی اہداف کو نشانا بنانے کا حکم دیا، عمران خان
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 27 فروری 2019 کو ہماری حکومت نے بالاکوٹ پر بھارتی فضائی حملے کے جواب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے احکامات دیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے پاکستان کی فضائی حدود میں ایک بھارتی طیارہ مار گرایا جس کا ہوا باز گرفتار ہوا۔ 27 فروری 2019 کو ہماری حکومت نے بالاکوٹ پر بھارتی فضائی حملے کے جواب میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے فوجی اہداف کونشانہ بنانے کے احکامات دیے۔ ہم ایک محدود جوابی حملے کے ذریعے بھارت کو دوٹوک پیغام بھجوانے میں کامیاب رہے۔ واضح رہے کہ 27 فروری 2019 میں پلوامہ حملے کے جھوٹے پروپیگنڈے اور کنٹرول لائن پار کرنے کی غلطی پر پاکستان نے بھارت کو ”آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ” کی صورت میں کرارا جواب دیا تھا۔