میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیوایم ایوان سے لے کرمیدان تک میڈیاکی آوازبننے کوتیارہے خالد مقبول صدیقی

ایم کیوایم ایوان سے لے کرمیدان تک میڈیاکی آوازبننے کوتیارہے خالد مقبول صدیقی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق سے ملاقات کر کے پیکا ترمیمی آرڈیننس پر اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔اطلاعات کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماں نے ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں متحدہ رہنماں اور وفاقی وزیر سے ملاقات کی جس میں پیکا کے حالیہ ترمیمی آرڈیننس پر تفصیلی تبادل خیال کیا گیا اور صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد نے پیکا کے حالیہ ترمیمی آرڈیننس پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے اظہار رائے کی آزادی کے بنیادی حق پر قدغن کے مترادف قرار دیا۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پیکا آرڈیننس کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے واضح مقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ہر موقع اور مشکل وقت میں صحافی برادری کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آزادء صحافت پر لگنے والی کسی بھی کاری ضرب کی کبھی حمایت نہیں کرے گی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مشاورت کے ذریعے کی جانے والی موثر قانون سازی ہی مضبوط میڈیا کی ضامن ہوسکتی ہے جس میں فرد کے حقوق کا تحفظ اور اظہار رائے کی مکمل آزادی بھی ممکن ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایوان سے لیکر میدان تک میڈیا کی آواز بننے کو تیار ہے، اس معاملے پر پارلیمان میں بھی آواز اٹھائیں گے اور اظہار رائے کی آزادی کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں