میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیوایم گٹرکاڈھکن نہیں لگاسکتی صوبہ بنانے کی بات کرتی ہے مصطفی کمال

ایم کیوایم گٹرکاڈھکن نہیں لگاسکتی صوبہ بنانے کی بات کرتی ہے مصطفی کمال

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

نام نہاد بابائے مہاجر 35 سال پارٹی چلانے والے عمران فاروق کو مار سکتا ہے تو دیگرمہاجروں کوئی حیثیت نہیں
چھ دن کے دھرنے کامقصدکراچی تاکشمور عوام کو اختیارات پہنچاناتھا، کامیابی پر کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں
حیدرآباد (بیورورپورٹ)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ جب تک اختیارات اور وسائل یوسی کی سطح تک منتقل نہیں ہونگے تب تک ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی۔ ایم کیو ایم گٹر کا ڈھکن نہیں لگا سکتی صوبہ بنانے کی بات کرتی ہے۔ نوجوانوں کو سمجھنا ہوگا کہ جب مہاجروں کا نام نہاد بابائے مہاجر 35 سال پارٹی چلانے والے عمران فاروق کو مار سکتا ہے تو تم سب کی کوئی حیثیت نہیں۔ اگر ایم کیو ایم والے اپنے قائد تحریک کو نہیں مانتے تو اپنے قائد تحریک کی جماعت ایم کیو ایم کو چھوڑیں، اس کے پرچم اور نشان چھوڑیں؛ ایم کیو ایم والے کبھی ایسا نہیں کریں گے کیونکہ مرتا مہاجر، گمشدہ مہاجر، سسکتا مہاجر، بے روزگار مہاجر، بے آسرا مہاجر، کچرے میں پلتا مہاجر، کوٹہ سسٹم میں جکڑا مہاجر، مہاجر نام پر سیاست کرنے والوں کو سوٹ کرتا ہے۔ چھ دن کے دھرنے میں جو کامیابی ملی ہے اس پر کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، دھرنے کا مقصد کراچی سے کشمور تک انسانوں تک اختیارات اور وسائل پہنچانے ہیں، وزیراعلی ہاوس میں 18 ویں ترمیم کے بعد اختیارات مقید کرلیے گئے ہیں، 12 سو ارب کا انچارج وزیراعلی ہے جو نیچے اختیارات منتقل نہیں کررہا۔ اللہ نے ہمیں 80 فیصد کامیابی دی ، سندھ حکومت نے ہماری 80 فیصد باتیں مانی ہیں، ہم نے احتجاج موخر کیا تھا اگر باتیں نہیں مانی گئیں تو پھر لائحہ عمل بنائینگے، ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ جو باتیں کی تھیں اس پر کتنا عمل ہوا۔ پاکستان میں تین آئینی ترامیم کی ضرورت ہے جس طرح وفاق سے صوبوں کو پیسے ملتے ہیں اس طرح صوبوں سے نچلی سطح تک پیسے جائیں یہ آئین میں لکھ دیے جائیں، بلدیاتی نظام کا پورا چیپڑ آئین میں لکھا جائے۔ جب تک قومی و صوبائی اسمبلی کے الیکشن نہ ہوں جب تک بلدیاتی نظام موجود نہ ہو یہ بھی آئین میں لکھ دیا جائے۔ اگر ایم کیو ایم اپنے قائد تحریک کو نہیں مانتی تو اپنے قائد تحریک کی جماعت ایم کیو ایم کو چھوڑے، اس کے پرچم اور نشان کو چھوڑے؛ ایم کیو ایم والے کبھی ایسا نہیں کریں گے یہ لوگ ایسا نہیں کریں گے کیونکہ مرتا مہاجر، گمشدہ مہاجر، سسکتا مہاجر، بے روزگار مہاجر، بے آسرا مہاجر، کچرے میں پلتا مہاجر، کوٹہ سسٹم میں جکڑا مہاجر، مہاجر نام پر سیاست کرنے والوں کو سوٹ کرتا ہے، اگر مہاجر خوشحال ہوجائیگا تو را پیسے کیوں دیگی، ایم کیو ایم کے قائد مودی کو آواز لگارہے ہیں بھارتی افواج کے مرنے والوں کو شہید کہہ رہے ہیں اور پاکستان کے اداروں کے سربراہ کو نام لے کر برا کہہ رہے ہیں کیونکہ شہدا قبرستان میں لاشیں دیکھنا چاہتے ہیں، عظیم احمد طارق چئیرمین تھا ماردیا ، عمران فاروق ایم کیو ایم کی ریڑھ کی ہڈی تھا ماردیاگیا، جو بھی کردار والا انسان تھا یا تو وہ ایم کیوایم چھوڑ گیا یا مارا گیا ، 2012 میں اسکاٹ لینڈ یارڈ میں جمع اقبالی بیان سے ثابت ہوا کہ ایم کیو ایم را سے فنڈ وصول کرتی ہے۔ اس میں منٹس آف میٹنگ تھے جو را سے ہوئی قائد تحریک نے چار بندوں کے ساتھ کی، قائد تحریک نے را کی میٹنگ کے حوالے سے تین تین دن تک اپنا بیان رکارڈ کرایا ،قائد تحریک نے رحمان ملک کو بریف کیا کہ 22 سالوں سے را سے پیسے لیتا آیا ہوں اب مجھے بچاو ، کہا گیا کہ بھائی کو کچھ ہوا تو جمہوریت ڈی ریل ہوگی اور خون کی ندیاں بہہ جائینگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں