میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی کاعوامی لانگ مارچ آج ،تیاریاں مکمل،قافلے پہنچناشروع

پیپلزپارٹی کاعوامی لانگ مارچ آج ،تیاریاں مکمل،قافلے پہنچناشروع

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی حکومت کے خلاف آج کراچی سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہونے والے لانگ مارچ کے قافلے کی پہلے روز کی منزل اور پڑا ضلع بدین میں ہو گا لانگ مارچ کے قافلہ کے استقبال کے علاوہ قافلہ میں شریک وی آئی پیز اور ہزاروں مرد اور خواتین جیالے جیالیوں کی کی رہائیش رات کے قیائم کھانے کے انتطامات کی تیاریوں کے علاوہ لانگ مارچ کے روٹس پر آنے والے شہروں اور قصبوں کو پارٹی پرچموں شہید بھٹو شہید بے نظیر بھٹو بلاول بھٹو زرداری آصف علی زردار آصفہ زردار بختاور زرداری فریال تالپور اور دیگر مقامی قائدین کی تصویروں اور قافلے کو خوش امدید کے نعروں اور تحریروں پر مشتمل پینافلکس بینرز آویزاں کرنے کے علاوہ جگہ جگہ روڈ کنارے اور عمارتوں پر ہولڈنگ بوڈ لگائے گئے ہیں. لانگ مارچ کے قافلہ کے روٹس پر آنے والے مختلف روڈ رستوں کے علاوہ سرکاری سرکٹ ہاس اور نجی بنگلوں اور رہائش گاہوں کی تعمیر و مرمت تزین و آرئیش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے . بلاول بھٹو زرداری سمیت پارٹی کی دیگر اہم شخصیات اور لانگ مارچ کے قافلے پہلے روز آج بدین پہچنے کے بعد بلاول بھٹو ڈی سی چوک بدین پر استقبالیہ شرکا سے خطاب کرنے کے بعد اپنے لانگ مارچ کی پہلی منزل کے احتتام کے بعد ضلع بدین کے سابق چئیرمین ضلع کونسل علی اصغر ہالیپوٹو کی تحصیل ماتلی کے قصبہ کپری موری کے مقام پر رہائیش گاہ پر ان کی جانب سے دیئے گئے ظہرآنہ میں شرکت اور رات قیائم کریں گے کپری موری کے مقام پر سابق چئیرمین ضلع کونسل بدین علی اصغر ہالیپوٹہ کی جانب سے لانگ مارچ کے دیگر 8 ہزار سے زائد شرکا کے قیائم اور طعیام کا ایک وسیع میدان میں شامیانے لگا کر انتظام کیا گیا ہے جہاں پر رات کے کھانے اور صبح کے ناشتہ کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے ہالیپوٹہ فیملی کے سرگرم رکن سیاسی اور سماجی رہنما عبدالحق ہالیپوٹو نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری اور دیگر پارٹی رہنماں کی رہائش کے علاوہ سولہ ایکڑ پر مشتمل وسیع میدان میں شامیانے لگا کر بنائے گئے پنڈال میں 8 ہزار سے زائد مرد اور خواتین مہمان پارٹی ورکرز کے رات قیائم کے لئے الگ الگ انتظامات کے علاوہ رات کے کھانے صبح کے ناشتے چائے اور پینے کے پانی کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ ایک سو سے زائد مرد اور خواتین کے لئے الگ الگ واش رومز بھی تعمیر کئے گئے ہیں . ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں