میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کی 2بھارتی طیارے مار گرانے کو 2 سال مکمل ہونے پر مبارکباد

وزیراعظم کی 2بھارتی طیارے مار گرانے کو 2 سال مکمل ہونے پر مبارکباد

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرانے اور ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرنے کے 2 سال مکمل ہونے پر پوری قوم اور مسلح افواج کو مبارک باد دی ہے ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ بھارتی فوجی مہم جوئی کے خلاف جوابی کارروائی کے 2سال پورے ہونے پر قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بطور قابل فخر اور پر اعتماد قوم ہم نے وقت اور مقام کا انتخاب کر کے بھرپور جواب دیا، بھارت کا پکڑا گیا پائلٹ واپس کر کے بھارتی غیر ذمہ دارانہ فوجی اقدام پر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا۔انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ امن کے لیے کام کرتے ہیں اور تمام مسائل کو ڈائیلاگ سے حل کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔انہوں نے پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطے کے حوالے سے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی بحالی کا خیر مقدم کرتا ہوں، لیکن مزید پیشرفت کے لیے سازگار ماحول بنانے کی ذمہ داری بھارت پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر کشمیری عوام کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنا ہوگا ، بھارت کشمیریوں کے استصواب رائے کا مطالبہ پورا کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں