میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایران سے کراچی آنے والی غیر ملکی پرواز محفوظ مقام پر پارک، مسافروں کی اسکریننگ

ایران سے کراچی آنے والی غیر ملکی پرواز محفوظ مقام پر پارک، مسافروں کی اسکریننگ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

ایران سے کراچی آنے والی غیر ملکی پرواز کو برج پر لگانے پر پابندی لگا دی گئی تھی جس کے بعد یہ پرواز کراچی ایئرپورٹ پر محفوظ مقام پر پارک کر دیا گیا، اور مسافروں کی اسکریننگ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ایران سے کراچی آنے والے طیارے کو آئسولیٹڈ جگہ پر پارک کرایا گیا، ایئر پورٹ منیجر کا کہنا تھا کہ پرواز کو برج پر لگانے پر پابندی لگا دی گئی تھی، مسافروں کو سیڑھیوں کے ذریعے رن وے پر اتارا گیا۔ایئر پورٹ منیجر کے مطابق محکمہ صحت کے عملے نے رن وے پر ہی تہران سے کراچی پہنچنے والی پرواز آئی آر 812 کے مسافروں کی اسکریننگ کی، حفاظتی اقدامات کے تحت ایمبولینس بھی طلب کی گئی، ہیلتھ ڈکلیئریشن کے ساتھ مسافروں سے سفری ڈیٹا بھی طلب کیا گیا۔ خیال رہے کہ 20 فروری کو تہران سے کراچی ا?نے والی پرواز کے مسافروں کا سفری ڈیٹا ایف ا?ئی اے اور ایئر لائن سے طلب کر لیا گیا ہے ، ڈیٹا محکمہ صحت اور سول ایوی ایشن کو فراہم کیا جائے گا۔ دو دن قبل ایران کے شہر مشہد سے لاہور پرواز w5ـ5111 پہنچی تھی، جب کہ لاہور سے مشہد غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز w5ـ5110 روانہ ہوئی، آج جمعرات کو دوپہر تین بجے لاہور سے تہران غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز w5ـ1194 روانہ ہوگی جب کہ تہران سے پرواز w5ـ1195 ڈیڑھ بجے لاہور پہنچے گی۔مسافروں کے سامان پر اسپرے کیا جا رہا ہے ۔ایران، جنوبی امریکا اور افریقا سے آنے والے مسافروں سے خاص طور پر ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم پر کروائے جا رہے ہیں، چین سے براہ راست لاہور اور کراچی ایئر پورٹ پر تمام پروازیں معطل ہیں، پی آئی اے یا چائنا سدرن کی کوئی پرواز براہ راست پاکستان اور چین کے درمیان نہیں چل رہی۔وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ?کرونا وائرس کے تناظر میں پاکستان بھر میں ہوائی اڈوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ، ایئر پورٹ مینجرز کو ایک بار پھر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وزارت صحت کی مشاورت سے 100 فی صد اسکریننگ کو یقینی بنائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں