میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ماسک کی مہنگے داموں فروخت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ماسک کی مہنگے داموں فروخت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کے تحت استعمال کیے جانے والے ماسک کی ملک بھر میں مہنگے داموں فروخت کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔درخواست گزار نے کہا کہ ادویات اورماسک کی عام شہریوں کو فراہمی حکومتی ذمہ داری ہے ، جبکہ اس کے برعکس ذخیرہ اندوزوں نے ماسک مارکیٹ سے غائب کر دیئے ۔ عدالت میں درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ حکومت بنیادی حقوق کی فراہمی میں ناکام ہوچکی ہے ۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ماسک مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں