میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سہیل آفریدی کا وفاقی رقوم کی عدم ادائیگی پر وزیراعظم کو خط

سہیل آفریدی کا وفاقی رقوم کی عدم ادائیگی پر وزیراعظم کو خط

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی فنڈزکی عدم ادائیگی مالی بحران کاباعث بن رہی ہے،وزیراعلیٰ
وفاقی قابل تقسیم پول سے 658 ارب کے مقابلے میں صرف 604 ارب ملے،لکھے گئے خط کا متن

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی رقوم کی عدم ادائیگی پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو خط ارسال کردیا۔وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی فنڈزکی عدم ادائیگی مالی بحران کاباعث بن رہی ہے، وفاقی منتقلیوں میں مسلسل تاخیر صوبائی گورننس اور سروس ڈیلیوری کو متاثرکررہی ہے، صوبائی بجٹ آئینی مالی حقوق کی بنیاد پر تیار کیا گیا تھا، اصل ریلیز بجٹ اہداف سے کم رہی۔سہیل آفریدی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن صوبہ ہے، خیبر پختونخوا دہشت گردی کیخلاف بھاری قومی اخراجات برداشت کررہا ہے۔وزیراعلیٰ کیپی کے خط کے متن میں کہا گیا کہ صوبہ سیلاب بحالی اور عارضی بے گھری جیسے اخراجات غیرمنصفانہ برداشت کررہا ہے۔قومی ذمہ داریوں کا مالی بوجھ غیرمتناسب طور پر صوبے پر ڈالا جارہا ہے، نیٹ ہائیڈل منافع، آئل اینڈ گیس رائلٹیز اور این ایف سی منتقلیاں واجبات ہیں، معمول کی ماہانہ این ایف سی منتقلیوں کی روک تھام آئین کی خلاف ورزی ہے۔خط میں کہا گیا کہ وفاقی قابل تقسیم پول سے 658 ارب روپے کے مقابلے میں صرف 604 ارب ملے، وفاقی قابل تقسیم پول سے 54 ارب روپے کا شارٹ فال ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ مالی شارٹ فال نے کیش مینجمنٹ، بجٹ عملدرآمد اور عوامی خدمات متاثر کیں، ضم اضلاع کیلئے صوبائی مختص رقم 292 ارب اور وفاقی ریلیز صرف 56 ارب روپے ہے۔وفاقی تاخیر نے انضمام کے مقاصد کو نقصان اور قومی یکجہتی کو کمزور کیا، وفاقی واجبات کی فوری اور غیرمشروط ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہیں، تاخیر سے مالی دباؤ بڑھیگاوزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے خط میں ضم شدہ اضلاع کے فنڈز آئینی تقاضوں کے مطابق فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔خط میں کہا گیا کہ این ایف سی، نیٹ ہائیڈل منافع، تیل وگیس رائلٹیز، ضم اضلاع فنڈز فوری جاری کریں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خط میں معاملے کی سنگینی کے پیش نظر وزیراعظم کی فوری ذاتی توجہ کا مطالبہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں