پختونخوا میں اکھاڑ پچھاڑ، پی ٹی آئی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے بے چینی
شیئر کریں
علی امین گنڈا پور کے بعد پارٹی اور صوبائی حکومت میں بڑی تبدیلیاں کرنے کا امکان
………………….
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے صوبائی صدر علی امین گنڈا پور کے بعد پارٹی اور صوبائی حکومت میں بڑی تبدیلیاں کرنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں بڑی تبدیلیوں کی لہر چل پڑی ہے اور ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی اورصوبائی حکومت میں بڑی تبدیلیوں کاامکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ 8 فروی پر فوکس ہے اور اس کے لیے تیاری کرلیں اور نئے صوبائی صدرجنید اکبر نے صوبائی سطح پر پارٹی کے کئی اہم رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے بھی کیے ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پارٹی میں قربانیاں دینے والے اہم رہنماؤں کو ذمہ داری سونپنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے کیونکہ 9 مئی کے بعد قربانیاں دینے والے کئی اہم رہنما پس منظر میں چلے گئے ہیں۔
مذکورہ ذرائع کا کہنا تھا کہ پارٹی صدارت کے بعد صوبائی کابینہ میں بھی بہت جلد تبدیلیاں متوقع ہیں، کابینہ میں قلم دانوں کی تبدیلی کے علاوہ نئے لوگوں کو سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع نے مزید بتایا کہ گڈگورننس کمیٹی کی وزرا سے متعلق رپورٹ پارٹی کے نئے صدرجنید اکبر کو دیے جانے کا امکان ہے ۔