میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں 10 سے 14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ،شہری بپھرگئے کے الیکٹرک کے خلاف دھرنا

کراچی میں 10 سے 14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ،شہری بپھرگئے کے الیکٹرک کے خلاف دھرنا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

سڑکوں پرٹائرجلاکراحتجاج
قائدآباد،دائودچورنگی،ملیر،معین آبادمیں بجلی کے ستائے شہری بارش کے باوجودسڑکوں پرنکل آئے ،کے الیکٹرک کے خلاف نعرے بازی
رات گیارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک بجلی کی آنکھ مچولی معمول ہے ،کے الیکٹرک نے زندگی اجیرن کردی ہے ،احتجاج کے سواکوئی چارہ نہیں ،مظاہرین
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی عدم فراہمی پر شہری سراپا احتجاج بن گئے۔تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی میں رات گئے علاقہ مکینوں نے کے الیکٹرک آفس کے سامنے دھرنا دیا، قائد آباد، داد چورنگی اور ملیر معین آباد میں بھی بجلی کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔کراچی میں بارش کے موسم میں بھی 10 سے 14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ نے بجلی کے ستائے شہریوں کو دھرنا دینے پر مجبور کر دیا، احتجاج کے دوران مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔قائد آباد داؤد چورنگی کے قریب بجلی کی بندش کے خلاف مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر ٹائر جلائے اور سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ رات 11 سے صبح 5 بجے تک لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے، جس نے ہماری زندگی اجیرن بنا دی ہے۔احتجاج کے دوران نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی 2،3، سیکٹر الیون سی ون، ٹو میں لوڈ شیڈنگ کی جا رہی تھی، لیاری، رامسوامی، لانڈھی، ملیر، معین آباد، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد میں بھی بجلی بند رہی۔کورنگی، لیاقت آباد، پاک کالونی، پی ای سی ایچ ایس، کلفٹن، ڈی ایچ اے، قیوم آباد اور بھٹائی کالونی میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں