میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فضائی جہاز ساز کمپنی ایئر بس بھارت میں ہیلی کاپٹر بنائے گی

فضائی جہاز ساز کمپنی ایئر بس بھارت میں ہیلی کاپٹر بنائے گی

جرات ڈیسک
هفته, ۲۷ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

فضائی جہاز سازی میں ممتاز مقام رکھنے والی یورپی کمپنی ایئر بس بھارت میں ہیلی کاپٹر سازی کے لیے خدمات پیش کرے گی۔ معروف بھارتی تجارتی گروپ ٹاٹاکے ساتھ ہیلی کاپٹر کی اسمبلنگ کا کام کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات فرانسیسی کمپنی کی جانب سے گذشتہ روز بتائی گئی ۔ہیلی کاپٹر سازی کے لیے ہونے والے معاہدے کا اعلان فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے دو روزہ بھارتی دورے کے موقع پر کیا گیا ہے۔فرانسیسی کمپنی کے مطابق بھارت میں کسی نجی کمپنی کے ذریعے چلایا جانے والا یہ پہلا آپریشن ہو گا۔ ہیلی کاپٹر اسیمبلنگ کا یہ کام دو سال میں کیا جائے گا۔ جس کے بعد ہیلی کاپٹر بھارتی اور پڑوسی ممالک کے صارفین بھی خرید سکیں گے۔اس معاہدے کے تحت ہیلی کاپٹر H125 Ecureuil کے اجزا کی اسمبلنگ کا کام کیا جائے گا۔ ایئر بس کے سی ای او گیلوم فیوری نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی اسمبلنگ سے بھارتی صلاحیت کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔واضح رہے H125 ہیلی کاپٹر سویلین ہیلی کاپٹر ہے جس میں چھ افراد سفر کر سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں