دالوں کا صرف 15 دن کا اسٹاک باقی رہ گیا
شیئر کریں
کراچی کی ہول سیل مارکیٹوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، اگر پورٹ پر موجود دالوں کو فوری کلیئرنس نہ ملی تو ملک میں دالوں کی قلت ہوجائیگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کا اسٹاک صرف 15 دن کا رہ گیا ہے، کراچی کے ہول سیل ڈیلرز نے دالوں کی قلت کا عندیہ دیدیا ۔ہول سیل ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت بڑھنے کے باوجود ہمارے کنٹینر ریلیز نہیں کئے جارہے ہیں، پورٹ پر دالوں کے ہزاروں کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں دالوں کی قلت ہوگئی ۔ڈیلرز کے مطابق رمضان المبارک قریب ہونے کی وجہ سے دالوں کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے اور اب رمضان میں اجناس کی قلت کا خدشہ ہے کیوں کہ درآمدی اجناس کے کنٹینر پر تاحال ڈیمرج معاف نہیں ہوا اور ڈیمرج اور ڈیٹینشن کی وجہ سے اجناس کی لاگت میں 25 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔انہوںنے کہاکہ اجناس کے کنٹینرز بروقت کلیئر کیے جائیں تو دالوں کی قیمت میں 100 روپے کلو تک کی کمی لائی جاسکتی ہے۔امپورٹرز نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ بینکس ریٹ زیادہ ہونے کے باوجود ڈالر نہیں دے رہیں ،ر پورٹ چارجز جو معاف کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اس پر بھی ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ دالوں کی قیمت میں 25 فیصد ڈیٹینشن اور ڈیمرجز کا اضافہ اور ڈالر بڑھنے سے بھی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے، عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی تھی۔