اسلاموفوبیا میں مبتلا انتہا پسندوں کی حرکت کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، سوئیڈن
جرات ڈیسک
جمعه, ۲۷ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
عالم اسلام کے شدید دباؤ پرسوئیڈن نے ملک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کو اسلاموفوبیا کا شکار قرار دے دیا۔ پاکستان میں سوئیڈن کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوئیڈش حکومت اسلاموفوبیا میں مبتلا انتہا پسندوں کی حرکت کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انتہا پسندوں کا اقدام کسی طور پر بھی سوئیڈن کی حکومت کے موقف کا عکاس نہیں ہے۔ سوئیڈن میں گزشتہ دنوں انتہا پسندوں کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے مذموم واقعے کے بعد مسلمان ملکوں نے سوئیڈن سے شدید احتجاج کیا ہے اور مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں مسلمانوں نے گھناؤنی حرکت کے خلاف مظاہرہ کیا۔