میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محسن نقوی کی تقرری، راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا نوٹیفکیشن، سپریم کورٹ میں چیلنج

محسن نقوی کی تقرری، راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا نوٹیفکیشن، سپریم کورٹ میں چیلنج

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۷ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری اور راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا جبکہ الیکشن کمیشن کے ممبر بابر حسن بھروانہ اور اکرام اللہ خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن غیرآئینی قرار دینے کی استدعا بھی کی گئی۔ تحریک انصاف نے بطور سیاسی جماعت اور اسد عمر نے بطور سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں محسن نقوی کو بطور نگران وزیر اعلی پنجاب کام سے روکنے کی استدعا کی گئی، پی ٹی آئی نے راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا نوٹی فکیشن بھی چیلنج کر دیا ہے۔ درخواست میں پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ محسن نقوی کو بطور وزیر اعلی پنجاب جانبدار قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن کے ممبر بابر حسن بھروانہ اور اکرام اللہ خان کی تعیناتی اور محسن نقوی کا نگران وزیراعلی پنجاب تعیناتی کا نوٹی فکیشن غیر آئینی قرار دیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں