میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات حیدرآباد، سیکریٹری کی جانب سے افسران کو ہراساں کرنے کا انکشاف

ادارہ ترقیات حیدرآباد، سیکریٹری کی جانب سے افسران کو ہراساں کرنے کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ:شاہنواز خاصخیلی) ادارہ ترقیات حیدرآباد ،سیکریٹری کی جانب سے جعلی درخواستوں کے ذریعے افسران کو حراسان کرنے کا انکشاف، ڈپٹی ڈائریکٹر ماشاء اللہ خان نے منان شیخ کو لیگل نوٹس بھیج دیا، نیب زدہ منان شیخ کی چین ادارے پر قابض، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد کے سیکریٹری عبدالمنان شیخ کی جانب سے ادارے کے افسران کو جعلی درخواستوں کے ذریعے ہراسان کرنے کا انکشاف ہوا ہے، ادارہ ترقیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ ماشاء اللہ خان نے بغیر شناختی کارڈ، اڈریس اور فون نمبر پر مبہم درخواست پر رپورٹ طلب کرنے پر سیکریٹری منان شیخ کو لیگل نوٹس جاری کردیا ہے، ماشاء اللہ خان کے مطابق اس کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، واضع رہے کہ نیب زدہ عبدالمنان شیخ کو کچھ عرصہ قبل ڈائریکٹر جنرل نے سیکریٹری مقرر کیا تھا اور عبدالمنان شیخ اس وقت سیکریٹری کے ساتھ ڈائریکٹر اسٹیٹ کے عھدے پر بھی براجمان ہے، عبدالمنان شیخ کی چین اس وقت ادارے پر قابض ہے اور منان شیخ کی وجہ افسران میں بی چینی پائی جاتی ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں