میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد کے شہری اور تاجر برادری ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئے عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ

حیدرآباد کے شہری اور تاجر برادری ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئے عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ/علی نواز) حیدرآباد کے شہری اور تاجر برادری ڈاکوؤں کے نشانے پر، اناج منڈی میں چاول کے تاجر کی پہلے موٹر سائیکل چوری ہوئی پھر 2 لاکھ 65 ہزار روپے دو مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر لوٹ لئے، پولیس مین پوری،گٹکا کیخلاف رسمی کارروائیوں تک محدود،عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ،سخی پیر تھانہ کی حدود لیاقت کالونی قائد آباد کے علاقے میں دو نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسلحہ کے زور پر چاول کے بیوپاری عدنان چوہان سے 2 لاکھ 65 ہزار روپے چھین لیے اور باآسانی فرار ہوگئے۔ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ متعلقہ تھانہ میں درج کرادی گئی۔ واضح رہے کہ پیر کی شب مارکیٹ تھانہ کی حدود ٹاور مارکیٹ میں عدنان چوہان کے چھوٹے بھائی ذیشان چوہان کی ہنڈاسی ڈی موٹر سائیکل دکان کے سامنے سے چوری کرلی گئی تھی اورموٹر سائیکل چوری کرنے والا ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج میں گاڑی لے جاتے ہوئے نمایاں طور پرنظر آرہا ہے، تاہم پولیس دونوں وارداتوں کے ملزمان کو تاحال پکڑنے میں ناکام رہی ہے، موٹر سائیکل چوری کی رپورٹ متعلقہ پولیس اسٹیشن میں درج کرادی گئی ہے، عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں تاکہ شہریوں اور تاجر برادری میں پائی جانے والی خوف کی فضا کا خاتمہ ہوسکے۔
ڈاکوؤں کے نشانے پر


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں