میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بختاور بھٹو کی شادی کے موقع پر شہر قائد میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

بختاور بھٹو کی شادی کے موقع پر شہر قائد میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ: شعیب مختار) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کے موقع پر شہر قائد میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی حساس عمارتوں کے اطراف ماہر نشانہ باز تعینات کر دیے گئے شادی کی تقریبات سے متعلق سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا شہر میں اہم شخصیات کی آ مد کے موقع پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے اہم شاہراہوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی سخت  مانیٹرنگ شروع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز آ ج سے ہونے جا رہاہے اس سلسلے میں کراچی میں اہم شخصیات کی آ مد کا سلسلہ بھی زور و شور سے جاری ہے گذشتہ روز ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی صنم بھٹو بھی پاکستان پہنچ چکی ہیں جو رواں ماہ کے اختتام تک کراچی میں قیام کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اس ضمن میں کراچی کی سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے جبکہ دہشتگردی کے ممکنہ خدشے کے پیشِ نظر نیکٹا کے ہائی الرٹ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بلاول ہاؤس کے اطراف جانے والے تمام ترراستوں پر گاڑیوں کی اسنیپ چیکنگ کا عمل بھی زور و شور سے جاری ہے جو بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات کے اختتام تک جاری رہنے کا اندیشہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں کراچی کی شاہراہوں پرسیکورٹی کی غرض  سے نصب کیے گئے کیمروں کی سخت مانیٹرنگ کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے جس کے تحت کسی بھی مشکوک گاڑی یا شخص کی نشاندہی پر سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کی جانب سے اسے فوری طور پر حراست میں لیا جا ئے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں