میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم کا مرکز خورشید بیگم ہال غیر قانونی قرار میڈیکل سینٹر کے جلد قیام کا فیصلہ

ایم کیو ایم کا مرکز خورشید بیگم ہال غیر قانونی قرار میڈیکل سینٹر کے جلد قیام کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

خورشید بیگم ہال پلاٹ نمبر ایس ٹی3/8 بلاک 8 ایف بی ایریا پر میڈیکل سینٹر کی زمین پر بنایا گیا ہے،سپریم کورٹ کے 2010 کے احکام کی روشنی میں اصل اسٹیٹس میںبحال کرنے کا حکم جاری
تین منزلہ ہال 57کمروں پر مشتمل ہے جو 2016سے بند ہے،میڈیکل سینٹر کے قیام سے اطراف کے علاقے کے عوام کو گھروں سے قریب طبی سہولتیں دستیاب ہوں گی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسطی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے 2010 کے احکام کی روشنی میں ایم کیو ایم کے مرکز خورشید بیگم ہال کو غیر قانونی قرار دے کر اصل اسٹیس بحال کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ خورشید بیگم ہال کے خلاف کارروائی سپریم کورٹ کے 2010 کے احکام کی روشنی میں کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے ڈی سی سینٹرل کے مطابق خورشید بیگم ہال پلاٹ نمبر ایس ٹی3/8 بلاک 8 ایف بی ایریا پر میڈیکل سینٹر کی زمین پر بنایا گیا ہے۔خورشید بیگم ہال کے علاوہ ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس میں قائم دیگر غیر قانونی عمارتوں کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کے مطابق کے ڈی اے فوری کارروائی کرکرے ضلعی انتظامیہ بھرپور تعاون کرے گی۔تین منزلہ خورشید بیگم ہال 57کمروں پر مشتمل عمارت ہے جو 2016سے بند پڑی تھی۔ اس حوالے سے کہا گیا کہ میڈیکل سینٹر کے قیام سے اطراف کے علاقے کے عوام کو گھروں سے قریب طبی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں