ملک میں 51فیصد افراد وزیر اعظم کی کارکردگی سے خوش ہیں ‘گیلپ سروے
شیئر کریں
پاکستان میں رائے عامہ کے ایک حالیہ جائزے کے مطابق ملک میں 51فیصد افراد کے خیال میں حکومت سنبھالنے سے اب تک وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رائے عامہ کے جائزے کرنے والے ادارے گیلپ اینڈ گیلانی نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے بارے میں عوامی رائے کا ایک جائزہ کیا جس میں 1141افراد نے حصہ لیا۔
گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کی جانب سے چاروں صوبوں میں یہ جائزہ کیا گیا اور اس میں سروے میں شامل افراد سے پوچھا گیا کہ ان کی رائے میں وزیر اعظم عمران خان کی 2018ء کے انتخابات جیتنے کے بعد اب تک کارکردگی کیسی رہی۔ اس سوال کے جواب میں 13فیصد کے خیال میں کارکردگی بہت اچھی تھی ،38فیصد کے خیال میں اچھی جبکہ 26فیصد کی نظر میں خراب اور 20فیصد کی نظر میں بہت خراب۔ سروے میں شامل بقیہ 3فیصد نے یا تو کوئی رائے نہیں دی یا انہوں نے کارکردگی کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔