میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیاگیا، عمران خان کا اعتراف

ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیاگیا، عمران خان کا اعتراف

Author One
جمعرات, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے تسلیم کیا ہے کہ حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ تسلیم کررہے ہیں حکومت نے معیشت کو استحکام دیا ہے،اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ معیشت مستحکم ہونے سے دیوالیہ ہونے سے بچ گئی ہے لیکن ترقی نہیں ہوئی۔

بانی پی ٹی آئی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لوڑی لنگڑی معیشت اور تباہ حال ملک ورثے میں چھوڑ جانے والی جماعتیں کس منہ سے پی ٹی آئی کے مختصر دور حکومت پرتنقید کررہے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں