میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گریڈ 1سے 16تک کے سرکاری ملازمین پر اسمارٹ فون دفاتر میں لانے پر پابندی

گریڈ 1سے 16تک کے سرکاری ملازمین پر اسمارٹ فون دفاتر میں لانے پر پابندی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ1 سے 16 تک کے ملازمین پراسمارٹ فون دفاتر میں لانے پر پابندی لگادی ۔سرکاری افسروں کے ماتحت کام کرنے والے ملازمین اسمارٹ فون استعمال نہیں کر سکیں گے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری مراسلے کے مطابق پابندی سیکیورٹی کو مدنظررکھتے ہوئے لگائی گئی ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مراسلے میں کابینہ ڈویژن کے خط کا بھی حوالہ دیا گیا ۔ مراسلے کے مطابق وزارتوں اور ماتحت اداروں میں بھی ایسا سرکلر جاری کیا گیا ۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے سرکاری افسران اور ان کے ماتحت اہلکاروں کو ذرائع ابلاغ سے رابطہ کرنے سے منع کر دیا تھا۔ وفاقی حکومت نے اپنے افسران و اہلکاروں کو پابند کر رکھا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی معلومات یا دستاویزات ذرائع ابلاغ کو فراہم نہیں کریں گے ۔چند روز قبل پنجاب حکومت نے بھی غیر متعلقہ افراد پر خفیہ معلومات افشاں ہونے کے خدشات کے پیش نظر دفاتر میں واٹس ایپ کے ذریعے سرکاری دستاویزات کی شیئرنگ پر پابندی عائد کی تھی۔ صوبائی حکام کو اس ضمن میں شکایات موصول ہوئی تھیں کہ سرکاری محکمے اپنے دفتری معاملات چلانے کے لئے واٹس ایپ کا استعمال کررہے ہیں اور میسجنگ سروس پر دستاویزات کا تبادلہ کیا جارہا ہے ۔بتایا گیا کہ دستاویزات شیئرنگ کے لیے واٹس گروپس تشکیل دیئے گئے تھے جہاں سے دستاویزات لیک ہوئے ہیں۔اعلی افسران نے اس سنگین معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کو ممکنہ خطرات کے پیش نظر کراس پلیٹ فارم میسجنگ سروس پرسرکاری دستاویزات اور معلومات کا تبادلہ کرنے سے اجتناب کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں