میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریحان الائچی پٹہ سسٹم، گارڈن میں بلڈر عمرانی جمانی کی ناجائز تعمیرات

ریحان الائچی پٹہ سسٹم، گارڈن میں بلڈر عمرانی جمانی کی ناجائز تعمیرات

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ریحان الائچی پٹہ سسٹم کے تحت غیر قانونی تعمیرات کروانے والے مزید 3 افسران بے نقاب ہوئے ہیں ، ڈائریکٹر ، ڈپٹی ڈائریکٹر اور انسپکٹر کے عہدے پر تعینات افسران نے بلڈر عمران جمانی کو ناجائز تعمیرات کی چھوٹ دے کر کروڑوں روپے اینٹھ لیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بددیانت افسران ریحان الائچی پٹہ سسٹم کے تحت ضلع جنوبی میں غیر قانونی تعمیرات جاری رکھے ہوئے ہیں ، ایک جانب عدالت کے سامنے ظاہر کیا جارہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات ختم کی جارہی ہیں تو دوسری جانب کروڑوں روپے رشوت کے عوض دیگر اضلاع کی طرح ضلع جنوبی میں ناجائز تعمیرات کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے ، ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر اشفاق کھوکھر ، ڈپٹی ڈائریکٹر امتیاز شیخ ، بلڈنگ انسپکٹر غلام رسول بھی ریحان الائچی پٹہ سسٹم میں حصہ دار ہیں ، انہی افسران کی سرپرستی میں بلڈر عمران جمانی پلاٹ نمبرLR – 8 پر خلاف ضابطہ تعمیرات کررہے ہیں ، عمارت کی تعمیر میں جہاں ناقص تعمیراتی مواد استعمال کیا جارہا ہے ، وہاں عمارت میں حفاظتی راستوں کو مکمل طور پر نظر انداز رکھا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں