میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کا دوسرا مرحلہ؛ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آغاز

الیکشن کا دوسرا مرحلہ؛ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آغاز

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ملک بھر میں آئندہ عام انتخابات کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔آج سے جمع شدہ تمام کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے عمل کا آغاز ہوگیا جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔اسکروٹنی میں کاغذات مسترد یا منظور ہونے کیخلاف الیکشن ٹربیونلز میں اپیل ہوسکے گی۔ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں خلاف کل منگل 26 دسمبر سے اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ریٹرننگ افسران کے دفاتر کی سخت ترین سیکورٹی کر دی گئی۔ ریٹرننگ افسران نے دفاتر میں جتھوں کی صورت میں آنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے نعرہ بازی بھی ممنوع قرار دے دی۔ ریٹرننگ افسران نے ہدایت کی ہے کہ امیدوار صرف تجویز تائید کنندگان کو ہمراہ لائیں۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑ تال کی آسانی کے لیے آن لائن سہولت مرکز الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں قائم کیا گیا ہے، جو 24/7 کام کر رہا ہے۔اِس سہولت مرکز کی معاونت نادرا،قومی احتساب بیورو، ایف آئی اے، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کر رہے ہیں۔ریٹرننگ افسران کی جانب سے موصول شدہ امیدواران کے کوائف ضروری کاروائی کے لیے ان اداروں کو بھجوائے جا رہے ہیں۔الیکشن کمیشن نے سیکریٹری پاور ڈویڑن ، سیکریٹری پٹرولیم ڈویڑن، سیکریٹری نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ڈویڑن، سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویڑن ، چاروں چیف سیکریٹریز اور چیئرمین سی ڈی اے کو بھی تحریری طور پر مطلع کیا ہے کہ وہ ریٹرننگ افسران سے امیدواران کی فہرستیں حاصل کریں۔ حکومت کے تمام وفاقی ، صوبائی ادارے فوری ریٹرننگ افسران سے رابطہ کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں