میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات حیدرآباد، کرپشن کے سنگین الزامات میں ملوث افسر دو عہدوں پر براجمان

ادارہ ترقیات حیدرآباد، کرپشن کے سنگین الزامات میں ملوث افسر دو عہدوں پر براجمان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ادارہ ترقیات حیدرآباد ،کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والا افسر دو عہدوں پر براجمان، عبدالمنان شیخ سیکریٹری سمیت ڈائریکٹر اسٹیٹ کے عہدوں پر موجود، 2016 میں نیب نے عبدالمنان شیخ کو 28 سو ایکڑ زمین کی غیرقانونی منتقلی کیس میں گرفتار بھی کیا تھا، منان شیخ کے خلاف اینٹی کرپشن کی متعدد انکوائریز بھی تعطل کا شکار، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد میں کرپشن کا سنگین الزامات کا سامنا کرنے والا افسر دو عہدوں پر براجمان ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والی معلومات کے مطابق عبدالمنان شیخ سیکریٹری ادارہ ترقیات سمیت ڈائریکٹر اسٹیٹ کے عہدوں پر براجمان ہے، سابق ڈائریکٹر جنرل سہیل خان نے عبدالمنان شیخ کو ڈائریکٹر اسٹیٹ مقرر کیا تھا، عبدالمنان شیخ پر کرپشن کی سنگین الزامات ہیں،13 جنوری 2016 کو نیب نے 28 سو ایکڑ زمین گورننگ باڈی کی منظوری کے بغیر نجی پارٹی کو غیرقانونی منتقلی پر سابق چیف پلانر ادارہ ترقیات اقبال میمن کے ساتھ عبدالمنان شیخ کو بھی گرفتار کیا تھا، عبدالمنان شیخ اس وقت ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے عہدے پر موجود تھے، ذرائع کے مطابق عبدالمنان شیخ نچلے گریڈ میں بھرتی ہوئے اور غیرقانونی ترقی حاصل کرتے ہوئے گریڈ 19 تک پہنچے، عبدالمنان شیخ پر اینٹی کرپشن میں بھی متعدد تحقیقات تعطل کا شکار ہیں، عبدالمنان شیخ سیکریٹری کے عہدے پر تعیناتی کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل سے موقف لینے کیلئے کال کی گئی تو انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں