میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
145سالہ ٹیسٹ کرکٹ کا بدترین ریکارڈ پاکستان کے نام

145سالہ ٹیسٹ کرکٹ کا بدترین ریکارڈ پاکستان کے نام

جرات ڈیسک
پیر, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی دن ابتدائی بلے بازوں کے ذمے دارانہ کھیل کے سبب ایک منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ کراچی میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کو پہلے عبداللہ شفیق کے غیرذمے دارانہ شاٹ کی وجہ سے پہلا نقصان اٹھانا پڑا اور وہ اسٹمپ ہو کر اعجاز پٹیل کو وکٹ دے بیٹھے۔ شان مسعود نے بھی ساتھی کھلاڑی کی غلطی سے سبق نہ سیکھا اور غیرضروری طور پر قدموں کا استعمال کرتے ہوئے مائیکل بریسویل کی گیند پر اسٹمپ ہو کر پویلین کی راہ لی،ان دونوں کھلاڑیوں کے اس طرح آؤٹ ہونے کے نتیجے میں پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی 145سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم کے آؤٹ ہونے والے ابتدائی دونوں کھلاڑی اسٹمپ ہو کر پویلین لوٹے ہیں اور آج تک کھیل کی طویل تاریخ میں ایسا نہیں ہوا تھا۔ اس ریکارڈ کے ساتھ عبداللہ شفیق اور شان مسعود کے ساتھ ساتھ اسٹمہپ کرنے والے کیوی وکٹ کیپر ڈگ بریسویل نے بھی اپنا نام تاریخ میں درج کرا لیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں