میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ذیشان سلیم ذکی کا قبضوں کے لیے مسلح افراد کا استعمال

ذیشان سلیم ذکی کا قبضوں کے لیے مسلح افراد کا استعمال

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(خصوصی رپورٹ) صائمہ بلڈرز نے زمینیں حاصل کرنے کیلئے طاقت کا ناجائز استعمال شروع کردیا، ایم نائن موٹروے پر مڈ ٹاؤن اسکیم کیلئے مقامی لوگوں کو مختلف طریقوں سے خوفزدہ کرنے کا انکشاف، ذیشان سلیم ذکی نے نجی مسلح افراد کو علاقے میں چھوڑ دیا ہے ، گھروں پر فائرنگ کی جاتی ہے ، کچھ بھی ہوا ذمہ دار ذیشان سلیم ذکی ہوگا، مقامی افراد۔ تفصیلات کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے اپنے مکروہ منصوبے کے تحت زمینیں حاصل کرنے کے لیے طاقت کا ناجائز استعمال شروع کردیا ہے ، مقامی لوگوں امان حیدر،ا میر زمان، عرفان، شبیر و دیگر نے بتایا کہ جعلی و بغیر نمبر پلیٹوں کی گاڑیاں ان کے علاقے میں گھوم رہی ہیں جبکہ ذیشان سلیم ذکی مقامی غنڈوں اور باہر کے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مقامی لوگوں کو خوفزدہ کر رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ ایم نائن موٹروے پر سری انٹر چینج کے ساتھ ذیشان سلیم ذکی کے پروجیکٹ مڈ ٹاؤن کیلئے زمینوں کو جبری طور پر ہتھیانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ساری رات فائرنگ کی جاتی ہے اور مسلح افراد ان کی مورثی زمینوں پر گھوم رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر انہیں کچھ ہوا یا علاقے میں خون خرابہ ہوا تو اس کا ذمہ دار ذیشان سلیم ذکی اور صائمہ گروپ ہوگا۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ سرگرمیوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آنکھیں بند کر لی ہیں۔ ذیشان سلم ذکی کی غیر قانونی سرگرمیاں روز بروز بڑھنے کے باوجود وہ اپنے خلاف تمام اداروں کو حرکت میں لانے سے روک رہے ہیں۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق اُن کے خلاف مختلف تفتیشی اداروں میں جاری تحقیقات بھی چمک کی بنیاد پر التواء کی شکار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں