میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعودی عرب، دریافت نقوش کے تجزئیے کیلئے ڈیجیٹل منصوبہ تیار

سعودی عرب، دریافت نقوش کے تجزئیے کیلئے ڈیجیٹل منصوبہ تیار

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۶ نومبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

تحقیقی منصوبہ ملنے والے نقوش کا ایک جامع ڈیجیٹل ریکارڈ تیار کرنے سے متعلق ہے،ترجمان

العلا روئل کمیشن کے سرکاری ترجمان عبدالرحمن الطریری نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع تاریخی علاقے العلا میں دریافت شدہ نقوش کی توثیق اور تجزیے کے لیے سب سے بڑا ڈیجیٹل ڈیٹا بیس تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ ڈیٹا بیس آثارِ قدیمہ کے تفصیلی جائزوں کے دوران درج کیے گئے 25 ہزار سے زائد نقوش پر مشتمل ہے۔ ان معلومات کی مدد سے العلا میں عربی زبان اور قدیم شمالی سامی زبانوں کی ارتقائی تاریخ کا مطالعہ بھی کیا جا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق یہ تحقیقی منصوبہ العلا کے مختلف مقامات پر ملنے والے نقوش کا ایک جامع ڈیجیٹل ریکارڈ تیار کرنے سے متعلق ہے۔ اس کے ذریعے قدیم زبانوں میں لکھے گئے متون کا لسانی مطالعہ، مختلف تحریروں کی شناخت اور قدیم معاشروں کی سماجی وثقافتی روایتوں کے بارے میں سائنسی معلومات میں اضافہ کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں