میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعلیٰ سندھ کا گورکھ ہل پراجیکٹ میں بے ضابطگیوں کا نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ کا گورکھ ہل پراجیکٹ میں بے ضابطگیوں کا نوٹس

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۶ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے گورکھ ہل پراجیکٹ میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے گورکھ ہل کے فنڈز اور اثاثوں کے بے دریغ استعمال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ کی گاڑیوں، ریسارٹ اور پیٹرول کے استعمال میں بہت سی بے ضابطگیاں سامنے آ رہی ہیں۔ جسٹس مقبول نے کہا کہ پراجیکٹ کی گاڑیوں پر 18 ڈرائیورز مامور ہیں تاہم وہ ڈیوٹی پرائیویٹ لوگوں کے ساتھ کرتے ہیں۔ گورکھ ہل ریسارٹ میں 12 باورچی رکھے گئے ہیں اس کے باوجود بھی پراجیکٹ کی بہتری کے لیے کام نہیں ہو رہا۔ پراجیکٹ میں140 ملازمین ہیں لیکن کوئی بھی کام نہیں کرتا۔نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے گورکھ ہل پراجیکٹ ڈائریکٹر کو وضاحت دینے اور چیف سیکریٹری کو پراجیکٹ پر مکمل تحقیق و تفتیش کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گورکھ ہل پراجیکٹ فنڈز عوام کی تفریح و سہولت کے لیے ہیں نہ کہ چند من پسند لوگوں کو نوازنے کے لیے فنڈز کا غلط استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں