میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیل کا بائیکاٹ پاکستانی مصنوعات کو ترجیح دی جائے، حافظ نعیم الرحمن

اسرائیل کا بائیکاٹ پاکستانی مصنوعات کو ترجیح دی جائے، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

الخدمت فاونڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ کے تحت مقامی بینکوئٹ اورضلع وسطی گلبرگ کے تحت باغ رضوان میں اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ’’غزہ بازار‘‘ کا انعقاد کیا گیا،بازار میں پاکستانی مصنوعات پر مبنی100سے زائد اسٹالز موجودتھے۔اسٹالز میں مقامی طور پر تیار کردہ ڈیری کی مصنوعات، آئس کریم،برتن دھونے اور صفائی کے لیے استعمال ہونے والی مصنوعات،صابن،کھانے پکانے کے تیل، کنفیکشنری،، بسکٹ،جوس،ہینڈ واش لوشن، پانی کی بوتلیں، چاکلیٹ وغیرہ و دیگر مصنوعات بھی نمایاں کی گئیں تھیں۔غزہ بازار کا مقصد اسٹالز سے ہونے والے منافع اہل فلسطین کی امداد کرنا ہے۔قبل ازیں امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اسٹالز کا دورہ کیا اور عوام سے اپیل کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں خریداری کریں تاکہ ہم اہل غزہ اور فلسطینیوں کی بھرپور طریقے سے مدد کرسکیں۔حافظ نعیم الرحمن نے غزہ بازار کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی نے اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں کو کامیابی دی جنہوں نے انبیائ￿ کی سر زمین کی حفاظت کے لیے قربانیاں دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں