آزاد صحافت کا گلا گھونٹ کرآزادانتخابات ممکن نہیں، آفاق احمد
شیئر کریں
آفاق احمدنے سینئرصحافی علی سرورکی گرفتاری اور انیس منصوری کی گرفتاری کیلئے انکے گھرپر بلاجوازچھاپے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزادصحافت کا گلا گھونٹ کرشفاف انتخابات کو ابھی سے مشکوک بنا دیا گیا ہے۔آفاق احمدنے کہا کہ ان حالات میںآزاداور شفاف انتخابات ممکن نہیں،ایک طرف ایک مخصوص جماعت کی کوریج کیلئے حکومتی دباؤاور دوسری طرف مخالفین کی کوریج روکنے کیلئے سرکاری دباؤاور حدتو یہ ہے کہ حکومتی دباؤ قبول نہ کرنے والے صحافیوںکی گرفتاریاں اور میڈیاہاؤسزکو برے نتائج کی دھمکیاںپری پول رگنگ کی بدترین مثال ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ ماں سب کیلئے قابل احترام ہے،انیس منصوری کے گھر پر چھاپے کے دوران انیس منصوری کے نہ ملنے پر بوڑھی ماں پر تشددکرکے انیس منصوری کوفون کرکے بلانے کیلئے دباؤ ڈالنااخلاقیات کی پستی کی انتہا ہے،جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔آفاق احمد نے وزیر اعلیٰ جسٹس مقبول باقرسے مطالبہ کیا کہ وہ علی سرورکی بازیابی اور انیس منصوری کی بوڑھی والدہ پر تشددکرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کو یقینی بنائیں۔