میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف سے ہاتھ جوڑ کر استدعا ہے 9 مئی کے بیگناہوں کو رہا کیا جائے، شیخ رشید

آرمی چیف سے ہاتھ جوڑ کر استدعا ہے 9 مئی کے بیگناہوں کو رہا کیا جائے، شیخ رشید

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی سانحہ 9 مئی کے 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی۔شیخ رشید نے آرمی چیف اور جنرل ندیم انجم سے ہاتھ جوڑ کر استدعا کی کہ وہ نو مئی واقعات پر بورڈ بنا دیں اور جو لوگ بے گناہ ہیں انہیں رہا کردیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف نو مئی کے درجن بھر کیسز ہیں جبکہ میں کسی جگہ موجود نہیں تھا۔انہوں نے مخالفین پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن تو ہونے ہیں، پولنگ ڈے پر مری میں چہل پہل کرنے والوں کو غش پڑے گا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے شیخ رشید کے خلاف کیسوں کی سماعت کی۔ عدالت نے سرکاری پراسیکیوٹرز کی استدعا پر سماعت ملتوی کی اور آئندہ ہر صورت دلائل اور مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں